اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ یہ میزائیل فوج اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کی توانائی میں مزید اضافہ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نصرایئربیسڈ کروزمیزائیل خاص قسم کے ریڈار سے لیس ہے جس کے ذریعے اہداف کو دقیق طورپرنشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
ایران کے وزیردفاع نے بتایا فائر ہونے کے بعد طیارے کے ریڈار سے میزائیل کا تعلق ختم ہوجاتا ہے اور یہ اپنے ریڈار کے ذریعے کنٹرول ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ میزائل مختلف قسم کے لڑاکا طیاروں پرنصب کیا جاسکتا ہے۔





.......
/169